پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط بنایا ہے، آصف زرداری

September 9, 2017 2:44 pmViews: 2

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدرِ پاکستان اور پی پی پی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی وفاق کی جماعت ہے اور اس نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط بنایا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں سابق صدرِ پاکستان نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ سندہ اسمبلی کی جانب سے نیب آرڈیننس کی منسوخی سے تنازعات نے جنم لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ سندہ مذکورہ ایکٹ پر نظرِثانی کر کے دیگر صوبوں میں نافذ قوانین کے مطابق نیا قانون بنا سکتی ہے۔