انسداد دہشت گردی عدالتوں کی18ستمبر تک سینٹرل جیل منتقلی کا حکم

September 9, 2017 2:35 pmViews: 4

عدالتوں کی منتقلی سے قیدیوں کو لے جانے کے مسائل حل ہوجائیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ
کلفٹن میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کی جگہ پبلک لائبریری بنانے کا فیصلہ کیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ18ستمبر تک انسداد دہشت گردی عدالتوں کو سینٹرل جیل منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔ یہ ہدایت وزیراعلی ہائوس میں کلفٹن سے انسداد دہشتگرد عدالت کی سینٹرل جیل منتقلی سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ اجلاس میں کلفٹن سے انسداد د ہشتگرد عدالت کی منتقلی کے بعد وہاں پر ایک پبلک لائبریری قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں یہ انسداد دہشتگرد ی عدالتیں جیسے ہی خالی ہوں وہاں پر فوری طور پر ایک پبلک لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہاں ایک خوبصورت لائبریری جہاں پر کتابیں، ڈجیٹل کتابوں سمیت دیگر تمام سہولیات میسر ہوں۔