محکمہ تعلیم سندھ کا 3 کروڑ درسی کتب انٹرنیشنل پبلشر زسے چھپوانے کا فیصلہ

September 9, 2017 2:44 pmViews: 4

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن نے پہلی جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک3کروڑ درسی کتب کا ٹھیکہ انٹرنیشنل پبلشرز کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکام کا کہناہے انٹرنیشنل پبلشر سے چھپائی کے بعد درسی کتابوں کامعیار بڑھے گا۔سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عالمی معیار کے نام پر پبلشرز کو لانے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس مرتبہ درسی کتابوں کو عالمی معیار کے مطابق چھاپا جائے گا تاہم آسٹریلیا اور ملائیشیا کے پبلشرز کو یہاں لانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس سے نہ صرف درسی کتابیں مہنگی ملیں گی بلکہ وقت پر چھپائی بھی ممکن نہیں ہو سکے گی کیونکہ ٹینڈر کے اجرا میں غیرمعمولی تاخیر کی گئی ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جو کتابیں عالمی معیار کا جواز بنا کر غیرملکی پبلشرز سے چھپوا رہا ہے جبکہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا اپنے مقامی پبلشرز سے ہی کتابیں چھپواتے ہیں۔