باپ بیٹے اور خاتون سمیت 4افراد زخمی . دیگر حادثات و واقعات میں مزید ہلاک و زخمی

September 9, 2017 2:46 pmViews: 3

مچھر کالونی خوشحال چوک پر چھریوں کے وار سے قدرت خان اور ریاض زخمی ہوگیا
منگھو پیر کے علاقے میں فائرنگ سے35سالہ نور بانو اور اقبال مارکیٹ میں اندھی گولی سے توصیف زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر)شہر میں فائرنگ و دیگر واقعات میںکمسن بچے اور خاتون سمیت 4افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی خوشحال چوک کے قریب آپسی جھگڑے میں چھریوں کے وار سے 5 سالہ قدرت خان ولد غلام رسول اور اسکا بیٹا 27 سالہ ریاض حان زخمی ہوگئے ، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا، ایس ایچ او وقار قیصر نے بتایا کہ مضروب کا اپنے پڑوسی سے کپڑے سلائی کے لیے دیئے تھے ، جس پر ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور ملزم نے چھری کے وار کرکے باپ بیٹے کو زخمی کرکے موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، اقبال مارکیٹ کے علاقے شاہ ولی اللہ کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 28 سالہ توصیف ولد اسد اللہ زخمی ہوگیا۔ منگھوپیر تھانے کی حدود گلزارآباد میں آپسی جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں فائرنگ کے نتیجے میں 35 سالہ نور بانو زوجہ زاہد حسین زخمی ہوگئی ،

کورنگی میں اسکول کے سامنے
درخت گرنے سے3بچے زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر) کورنگی میں اسکول کے سامنے درخت گرنے سے3بچے زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے کورنگی ساڑھے تین نمبر واقع نجی اسکول کے سامنے درخت گرنے سے اسکول کے تین کمسن طالبعلم زخمی ہوگئے ، جن کو فوری طور پر ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچایا ، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے بچے معمولی زخمی ہوئے تھے جو مرہم پٹی کروانے کے بعد اپنے گھروں کو چلے گئے پولیس واقعہ سے لاعلمی ظاہر کررہی ہے۔

اورنگی ٹائون،نجی اسکول کی چھت سے گر کر8سالہ بچہ ہلاک
صفورا چورنگی اور بلدیہ ٹائون میں تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے
کراچی (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں کمسن بچہ سمیت3افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار23سالہ ثناء اللہ ولد احسان اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا. متوفی صفورا کا رہائشی تھا،سائٹ بی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر2 میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 25سالہ فیاض جاں بحق ہوگیا.اورنگی ٹاؤن کے علاقے اورنگی 10میں واقع نجی اسکول کی چھت سے گر کر8سالہ بچہ منور جاں بحق ہوگیا ،جس کی لاش کو ورثاء قریبی اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق ہونے کے بعد ورثاء بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ، پولیس واقعہ سے لاعلمی ظاہر کررہی ہے ۔

اورنگی ٹائون میں بچی پانی کے
ٹینک میں گر کر جاں بحق
کراچی( کرائم رپورٹر) اورنگی ٹائون کے علاقے پانچ نمبر میں گھر کے اندر کھیل کے دوران زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر5 سالہ سحر دختر عمران جاں بحق ہوگئی جس کی لاش کو ورثاء ریسکیو کے ذریعے قریبی اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق کردی ۔

آج صبح بلدیہ ٹائون، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ایک شخص ہلاک
25سالہ صابر خان کو ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا، پولیس کا شک، تفتیش جاری
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے اتحاد ٹائون کے علاقے خیبر چوک پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ‘ ایک شخص ہلاک‘ ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل ‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح اتحاد ٹائون تھانے کی حدود بلدیہ ٹائون خیبر چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کئے بعد ازاں مقتول کی شناخت 35 سالہ صابر خان ولد ضمیر خان کے نام سے ہوئی مقتول مقامی رہائشی بتایا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی ہے اور مقتول کو نامعلوم ملزمان نے گھر سے باہر بلاکر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کے ورثاء تدفین کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے بعد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔

ڈیفنس گولی لگنے سے22 سالہ لکشمن زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر) ڈیفنس کے علاقے فیز ون مین کورنگی رود کے قریب فائرنگ کے پر اسرار واقعے میں22 سالہ لکشمن گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوا۔

اورنگی مین چھوٹے بھائی نے بڑے
بھائی کو گولیاں مار دیں
کراچی (کرائم رپورٹر)اورنگی میں گھریلو جھگڑے کے دوران بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو زخمی کر دیا،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے قصبہ کالونی میںقائم مکان میں آپسی جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی نیاز نے فائرنگ کرکے اپنے بڑے بھائی26سالہ سجاد ولد یوسف زخمی کردیا،پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امدادکے لئے اسپتال منتقل کیا جبکہ ملزم نیاز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔