عمران خان جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے، نثار کھوڑو

September 11, 2017 1:21 pmViews: 3

کراچی (وقاع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان کی اپنی باری آنے والی ہے، اب وہ سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ عمران خان جلسوں میں پانچ ہزار لوگوں کو پچاس ہزار بتاتے ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواز شریف لندن بھاگ گئے واپس نہیں آئیں گے۔