میجر عزیز بھٹی کا یوم شہادت کل منایا جائے گا

September 11, 2017 1:25 pmViews: 7

جہانیاں (آن لائن) جنگ ستمبر کے ہیرو نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 52 واں یوم شہادت کل منگل کو منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی جبکہ جہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں راجہ عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے 12 ستمبر 65ء کو پاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر جام شہادت نوش کیا۔