سانحہ بلدیہ فیکٹری کی پانچویں برسی آج منائی جارہی ہے

September 11, 2017 1:22 pmViews: 1

کراچی (کرائم رپورٹر) سانحہ بلدیہ فیکٹری کی پانچویں برسی آج (پیر) کو منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ’نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن‘ اور ’سانحہ بلدیہ متاثرین ایسوسی ایشن‘ کے زیراہتمام اجتماع متاثرہ فیکٹری سائٹ ایریا حب ریور روڈ کراچی میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اجتماع میں سانحہ بلدیہ میں شہید ہونے والے 260 محنت کشوں کے لواحقین اور مختلف صنعتوں سے وابستہ محنت کش شریک ہورہے ہیں۔ اجتماع میں رہنما سانحہ بلدیہ کے متاثرین کو درپیش مسائل، موجودہ صورتحال اور لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔