اختیارات ملنے کے بعد آئی جی سندھ ایکشن میں آگئے سندھ پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے

September 11, 2017 1:29 pmViews: 6

امیر شیخ ڈی آئی جی ٹی این ٹی اور یعقوب منہاس ڈی آئی جی ٹریفک تعینات
اسماعیل میمن ڈی آئی جی سی آئی اے اور سلطان خواجہ ڈی آئی جی ایسٹ مقرر
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے محکمہ پولیس میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے شروع کردیے ہیں۔ پوسٹنگ کے منتظر امیر شیخ کو ڈی آئی جی ٹی این ٹی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ عمران یعقوب منہاس ڈی آئی جی ٹریفک تعینات کیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی فنانس کا چارج بھی عمران یعقوب منہاس کے پاس ہوگا۔ سابق ڈی آئی جی ٹریفک آصف اعجاز شیخ کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فدا حسین مستوئی، ڈاکٹر جمیل، ایس پی عبدالعظیم تینو، ایس پی عمران ریاض کا ایس ایس پی منظور علی کھٹیان کو بھی سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سلطان خواجہ کو عارف حنیف کی جگہ ڈی آئی جی ایسٹ، جبکہ حسن سردار احمد کو ایس پی سیکورٹی ٹو تعینات کیا گیا ہے۔ پوسٹنگ کے منتظر ثاقب اسماعیل میمن کو ڈی آئی جی سی آئی اے کا عہدہ دیا گیا ہے، جبکہ شعبان علی کو ایس پی شاہ فیصل تعینات کردیا گیا۔ ایس پی محمد راشد ہدایت کو پرنسپل پولیس ٹریننگ اسکول لاڑکانہ، ایس پی نثار احمد چنا کو پرنسپل اسپیشلائزڈ کمانڈو سینٹر سکرنڈ اور عبدالحمید کھوسو اے آئی پی موٹر ٹرانسپورٹ سندھ مقرر کیا گیا ہے۔ رخسار احمد کو ایس پی ضلع نوشہروفیروز، حسیب افضل بیگایس ایس پی ٹھٹھہ، عمر طفیل کا لاڑکانہ ٹرانسفر کرکے ایس پی ضلع شکارپور تقرر کیا گیا ہے، جبکہ پیر محمد شاہ کو ایس ایس پی ضلع حیدرآباد تعینات کردیا گیا ہے۔ ایس پی گلبرگ کراچی بشیر احمد بروہی کا ضلع کشمور تبادلہ کردیا گیا ہے اس کے علاوہ پرویز احمد چانڈیو کا محکمہ جیل خانہ جات میں پہلے ہی تبادلہ ہوچکا ہے۔