شریف خاندان کی سیاست6ماہ میں ختم ہوجائے گی ،شیخ رشید

September 11, 2017 1:29 pmViews: 2

ن لیگ کی قیادت سے ناراض افراد جلد منظر عام پر آجائیں گے، ٹی وی سے گفتگو
لندن (صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی سیاست اگلے 6 ماہ میں ختم ہوجائے گی، لندن میں ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مسلم لیگ ن میں کئی افراد قیادت سے ناراض ہیں اور جلد ہی ان سب کے نام منظر عام پر آجائیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جو کچھ کہا وہ بالکل درست تھا لیکن ان کی جانب سے یہ سب کچھ تھوڑا تاخیر سے کہا گیا، اگر وہ یہ سب اقدامات پہلے کرتے تو آج حالات قدرے مختلف ہوتے۔