غیر ملکی ایئرلائن نے حاجیوں کی جان خطرے میں ڈال دی

September 11, 2017 2:15 pmViews: 3

مدینے سے کراچی آنیوالی پرواز پونے 3گھنٹے لیٹ، اے سی سسٹم بھی ناکارہ نکلا، مسافروں کا احتجاج
کراچی (وقائع نگار خصوصی) غیر ملکی ایئرلائن نے حاجیوں کی جان خطرے میں ڈال دی۔ مدینے سے کراچی آنے والی پرواز ایس وی 706 روانگی میں تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی تاہم جب مسافر جہاز میں سوار ہوئے تو پتا چلا کہ اس کا اے سی سسٹم بھی کام نہیں کررہا تھا، شکایت کرنے پر عملے نے مسافروں سے کہاکہ ٹیک آف کے بعد سسٹم کام کرنے لگے گا، تاہم سفر کے دوران بھی اے سی ٹھیک نہ ہوسکا۔ مسافروں نے اس پر احتجاج کیا تاہم عملے نے ان کی ایک نہ سنی۔