لندن میں پاکستانی سیاستدان اور بھارتی اداکار ایک ساتھ

September 11, 2017 2:15 pmViews: 2

بزنس مین انیل مسرت کی بیٹی کی شادی میں عمران خان، منیر صادق خان ،شوکت عزیز و دیگر کی شرکت
بالی ووڈ اداکار انیل کپور، سونم کپور اور سنیل شیٹھی بھی شریک ہوئے
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، لندن کے میئر صادق خان سمیت سینئر سیاستدانوں، بالی ووڈ اداکاروں نے لندن میں بزنس مین انیل مسرت کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی۔ تقریب میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق وفاقی وزیر احمد رضا قصوری، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، سینئر سیاستدان مخدوم احمد محمود، بدر اعوان، بالی ووڈ اداکار انیل کپور، ان کی صاحبزادی سونم کپور اور سنیل سیٹھی بھی شریک ہوئے، اس سے قبل خبریں تھیں کہ لندن میں رواں ماہ سیاستدانوں کی بڑی تعداد جمع ہوگی جن میں بہت سے شادی کی تقریب میں موجود تھے، عمران خان ہفتے کی صبح شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے لندن پہنچے انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کی دو تقریبات سے بھی خطاب کیا، علاوہ ازیں شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ شادی میں شرکت کے ساتھ اپنی سیاسی جماعت عوامی مسلم لیگ کی تقریبات سے خطاب کے لیے برطانیہ آئے ہیں۔