یوریا کھاد کی در آمد میں14کروڑ30لاکھ کی خرد برد

September 11, 2017 2:15 pmViews: 3

نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کے منیجر مشتاق احمد قیصر کو گرفتار کرلیا گیا، تحقیقات جاری
کراچی (کرائم رپورٹر) قومی احتساب بیورو کی کارروائی درآمد شدہ یوریا کھاد میں کروڑوں روپے کی خوردبرد کے الزام میں نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کے منیجر کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب کراچی میں درآمد شدہ یوریا کھاد میں خورد برد پر تحقیقات جاری ہیں جس میں اہم ملزم مشتاق احمد قیصر ولد شفیع کو خفیہ اطلاع پر لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نیب حکام کے مطابق گرفتار ملزم نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ میں ڈسٹری بیوشن منیجر تھا جس کی ذمہ داری تھی کہ وہ درآمد شدہ یوریا کھاد شفاف طریقے سے کسانوں کو تقسیم کرے، تاہم ملزم نے ذاتی مفاد کے لیے غیر قانونی طریقے سے سرکاری طور پر یوریا کھاد درآمد کرنے والی ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے ریکارڈ میں 14 کروڑ 30 لاکھ روپے کی خورد برد کی۔ نیب حکام کے مطابق مذکورہ تحقیقات کے بعد نیب کراچی میں باقاعدہ ریفرنس درج کیا گیا جس میں 11 ملزمان نامزد ہیں۔