فیڈرل بی ایریا میں گٹر ابل پڑے ٗ سڑکیں گندے پانی کا تالاب بن گئیں

September 11, 2017 2:22 pmViews: 1

سیوریج کے پانی سے تعفن اٹھنے لگا ٗ مساجد جانیوالے نمازیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریا میں گٹر اُبل پڑے، شریف آباد گندے تالاب میں تبدیل، صفا مسجد والے روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے سے علاقہ مکینوں کو شدید اذیت کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے علاقے شریف آباد میں واقع صفا مسجد والے روڈ میں گٹر ابل پڑے جس سے سیوریج کا گندا پانی جمع ہے۔ جس سے علاقے میں تعفن پھیل گیا، علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے اسکول جانے والے طلبہ و طالبات اور مساجد جانے والے نمازیوں کے کپڑے گندے ہوجاتے ہیں۔ بلدیاتی ادارے خاموش تماشائی نظر آرہے ہیں، تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا گیا علاقہ مکینوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ سیوریج کے گندے پانی کی فوری نکاسی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔