پاکستان دنیا کا20واں طاقتور ملک قرار

September 11, 2017 2:20 pmViews: 4

امریکہ پہلا ٗ روس دوسرا ٗ چین تیسرا ٗ بھارت 16ٗ سعودی عرب 9واں طاقتور ملک ہے ٗ امریکی رپورٹ
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ نے دنیا کے طاقتور ممالک کی نئی فہرست جاری کردی ہے جس میں 23 ممالک شامل ہیں، دی انڈی پینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکا اپنی انتہائی غیر مقبول لیڈر شپ کے باوجود اس سال بھی پہلے نمبر پر براجمان ہے اور دنیا کا طاقتور ترین ملک قرار پایا ہے۔ دوسرے نمبر پر روس اور تیسرے پر چین ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 20 واں، بھارت کا 16 واں اور سعودی عرب کا 9 واں ہے۔ فہرست میں چوتھے نمبر پر برطانیہ، پانچویں پر جرمنی، چھٹے پر فرانس، ساتویں پر جاپان، آٹھویں پر اسرائیل، دسویں پر متحدہ عرب امارات، گیارہویں پر جنوبی کوریا، 12 ویں پر کینیڈا، 13 ویں پر ترکی، 14 ویں پر ایران، 15 ویں پر سوئٹزرلینڈ، 17 ویں پر آسٹریلیا، 18 ویں اٹلی، 19 ویں پر سوئیڈن، 21 ویں پر نیدرلینڈ، 22 ویں پر اسپین اور 23 ویں پر مصر کو طاقتور ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔