قادیانی ملک کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کی سازش کررہے ہیں ٗ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

September 11, 2017 2:22 pmViews: 1

آئین پاکستان سے اسلامی شقو کو نکالنے کی باتیں ان ہی سازشوں کی کڑی ہے ٗ عاشقان مصطفی ﷺ پاکستان کے آئین کی حفاظت کرتے رہیں گے
عقیدہ ختم نبوت ہر مومن کے ایمان کی اساس ہے ٗ حکومت قادیانی فتنے کو لگام دے ٗ مرکزی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ قادیانی ملک کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کی سازش کررہے ہیں، آئین پاکستان سے اسلامی شقوں کو نکالنے کی باتیں ان ہی سازشوں کی کڑی ہے، ملک میں بسنے والے کروڑوں عاشقانِ مصطفی پاکستان کے آئین کی حفاظت کرتے رہیں گے، عقیدہ ختم نبوت ہر مومن کے ایمان کی اساس ہے جس کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، حکومت پاکستان میں قادیانیوں کے فتنے کو لگام دے اور ارتدادی سرگرمیوں کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کرے، بصورت دیگر اسلامیانِ پاکستان سڑکوں پر ہوں گے، قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمد نورانی نے قادیانی فتنے کو پاکستان کی قومی اسمبلی سے غیر مسلم اقلیت قرار دلوا کر دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، امام نورانی کے پیروکار قادیانیوں کی سازشوں کو ہر پلیٹ فارم پر بے نقاب کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے زیراہتمام 25 ویں سالانہ مرکزی ختم نبوت کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے انجینئر ثروت اعجاز قادری، مفتی عبدالعلیم قادری، علامہ سید عقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمد نورانی اور عاطف حنیف بلو نے کہا کہ صوفیا کرام اور مشائخ عظام نے ہر دور میں حضور اکرمؐ کی ناموس اور ختمی مرتبت کا تحفظ کیا اور اسلام کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئندہ بھی جب جب ایمان اور کفر کا مقابلہ ہوگا تو آستانوں اور خانقاہوں سے وابستہ افراد ہراول دستے کے طور پر سب سے آگے ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتی اداروں کے تمام عہدوں سے قادیانیوں کو برطرف کیا جائے، قادیانی روز اول سے ہی پاکستان کے مخالف اور اکھنڈ بھارت کے حامی ہیں ملک دشمن سرگرمیوں، دہشت گردی اور تخریب کاری کی وارداتوں میں قادیانی عناصر کو نظرانداز نہ کیا جائے۔