شبنم پاکستان میں ٹی وی سیریل میں کام کریں گی

September 11, 2017 2:25 pmViews: 1

فصیح باری خان کی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے پر رضا مند ہوگئیں
معاہدہ کرنے کے بعد بنگلہ دیش واپس چلی گئیں ٗ ریکارڈنگ کیلئے جلد آئیں گی
کراچی( کلچرل رپورٹر) پاکستانی فلموں میں عرصہ دراز تک ہیروئن کی حیثیت سے راج کرنے والی ادکاارہ شبنم نے پاکستان میں نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی حامی بھرلی‘ شبنم معروف ڈرامہ و فلم رائٹر فصیح باری خان کی تحریر کردہ سیریل ’’ موہنی مینشن کی سنڈریلائیں ‘‘ میں اپنی شرائط پر کام کرنے پر رضا مند ہوگئی ہیں جس کا باقاعدہ معاہدہ ہوچکا ہے وہ بنگلہ دیش واپس جاچکی ہیں۔ مذکورہ سیریل کی ریکارڈنگ کیلئے اب وہ آئندہ ماہ پاکستان آئینگی۔ مذکورہ سیریل میں شبنم ‘فلمسٹار نور کی والدہ کا کردار ادا کریں گے ان کے ہمراہ طویل عرصے بعد ٹی وی کی معروف اداکارہ فریال گوہر ایک چونکا دینے والے کردار میں جلوہ گر ہوں گی مذکورہ سیریل کی ہدایت علی طاہر دیں گے۔ اس حوالے سے جب فصیح باری خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس امر کی تصدیق کی کہ شبنم مذکورہ سیریل میں کام کرنے کا معاہدہ کرکے بنگلہ دیش جاچکی ہیں۔