پریانیکا شامی پناہ گزین بچوں کی مدد کیلئے اردن پہنچ گئیں

September 11, 2017 2:25 pmViews: 7

ہمیں شامی بچوں کیلئے اپنے دلوں کو کھولنا ہوگا ٗ اداکارہ
انسٹا گرام پر تصاویر اور وڈیو بھی شیئر کردیں
ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کی خیر سگالی سفیر پریانکا چوپڑا شامی پناہ گزین بچوں کی مدد کیلئے اردن پہنچ گئیں۔ پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر مداحوں سے کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں جس میں انہوں نے شامی پناہ گزین بچوں کی مدد کیلئے اپنے عزم کااطہار کیا۔ پریانکا نے سب سے پہلے انسٹاگرام پر اپنی وہ تصویر مداحوں سے شیئر کی جس میں انہیں سفر کے دوران اقوام متحدہ کی دستاویزات پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ہمیں شامی پناہ گزین بچوں کیلئے اپنے دلوں کو کھولنا ہوگا۔ اداکارہ نے ساتھ ہی ایک ایمان نامی بچی کو بھی سراہا جو دنیا کو اپنے فن مصوری کے ذریعے پیغام دے رہی ہے۔