عراق اور شام جانیوالے4ہزار پاکستانی لاپتہ حکومت پریشان

September 11, 2017 2:25 pmViews: 3

ایرانی ویزے پر ایک سال کے دوران 18ہزار افراد گئے جن میں سے14ہزار یورپی ممالک چلے گئے
4ہزار افراد انتہا پسند تنظیموں سے منسلک ہوسکتے ہیں، حساس اداروں کو کھوج لگانے کا ٹاسک مل گیا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) 4ہزار پاکستانیوں کے ایرانی ویزے پر عراق اور شام جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان افراد کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔ واپس نہ آنے والے4 ہزار افراد کا پتہ چلانے کا ٹاسک حساس اداروں کو دے دیا گیا ہے۔ ایک سال میں ایران کے ویزے پر جانیوالے18 ہزار افراد پاکستان واپس نہیں آئے جن میں سے14 ہزار افراد یورپی ممالک چلے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق4ہزار پاکستانیوں کے ایرانی ویزے پر عراق اور شام جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایرانی ویزے پر جانے والے پاکستانیوں کا واپس نہ آنا حکومتی اداروں کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔ ایک سال میں ایران کے ویزے پر جانے والے18 ہزار افراد پاکستان واپسی نہیں آئے۔ ایران کے ویزے پر جانے والے14 ہزار ایسے افراد ہیں جو یورپی ممالک چلے گئے جبکہ4ہزار ایسے افراد ہیں جو ایران اور عراق یا شام چلے گئے۔ ان چار ہزار افراد کے انتہا پسند ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ افراد داعش اور دوسری انتہا پسند تنظیموں سے منسلک ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کو ان افراد کا کھوج لگانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔