عبداللہ شاہ غازی کا 3 روزہ عرس کل سے شروع ہوگا

September 11, 2017 2:24 pmViews: 2

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کا 3 روزہ عرس منگل12 ستمبر سے شروع ہوگا جو کہ14 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی کے اعلامیہ کے مطابق عرس کی تقریبات کا افتتاح گورنر سندھ کریں گے جبکہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوسی وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے3 روزہ عرس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے زائرین کی کراچی آمد شروع ہوگئی ہے۔