یوم شہادت سید عثمان غنیؓکراچی سمیت ملک بھر میں مد ح صحابہؓ مطالباتی جلوس نکالے گئے

September 11, 2017 2:26 pmViews: 2

مختلف اضلاع سے نکالے گئے جلوس کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر شرکاء سے مقررین کا خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اہلسنّت والجماعت پاکستان کے تحت ملک بھرمیں یوم شہادت سیدناعثمان غنی ؓ انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا،دارالحکومت اسلام آباد، کراچی ، لاہور، کوئٹہ،پشاور سمیت تمام صوبوں میں مدح صحابہؓ مطالباتی جلوس نکالے گئے،ملک بھرمیں 18 ذوالحجہ بمطابق 10ستمبربروز اتوار کویوم شہادت سیدنا عثمان غنی ؓ بھرپور طریقہ سے عقیدت واحترام سے منایا گیاشہرکراچی سمیت تمام صوبوں میں مدح صحابہ ؓ مطالباتی جلوس نکالے گئے جن میں لاکھوں کارکنان وعوام اہلسنّت نے شرکت کرکے خلیفہ سوم ،صحابی رسول ﷺسیدناحضرت عثمان غنی ؓ کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے یوم شہادت پر حکومت سے عام تعطیل کا مطالبہ بھی کیا ،مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھارکھے تھے جن پر روہنگیامسلمانوںپرمظالم ودرندگی کیخلاف احتجاجی نعرے درج تھے، کراچی کے مختلف اضلاع میں مدح صحابہؓ مطالباتی جلوس نکالے گئے جوکراچی پریس کلب پہنچے، پریس کلب پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی ،سیکریٹری جنرل علامہ تاج محمد حنفی، سید سکندر شاہ، مولانا محی الدین شاہ ،مولاناخالد محمود ارشد، مولانا عادل عمر ودیگر نے کہاکہ سیدنا عثمان غنیؓ عظیم صحابی رسول، تیسرے خلیفہ راشد ،نبی مکرمﷺ کے محبوب ساتھی اورشرم وحیاء کاپیکر تھے۔