نیو کراچی میں گھر سے پھندا لگی لاش برآمد . دیگر حادثات و واقعات میں مزید ہلاک و زخمی

September 11, 2017 2:30 pmViews: 1

کراچی(کرائم رپورٹر)نیو کراچی میں مبینہ طور پر ایک شخص نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے بلال کالونی سیکٹر ای اکبرآباد میں رہائش پذیر ایک شخص کی گھر سے پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد عباسی اسپتال منتقل کردیا ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت30سالہ سرفراز ولد منیر کے نام سے کی گئی ،پولیس نے مزید بتایا کہ اہل خانہ نے بیان دیا ہے کہ متوفی نے جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کی ہے پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

بلدیہ ٹائون میں ڈکیتی مزاحمت پر
فائرنگ سے ایک شخص زخمی
کراچی(کرائم رپورٹر)بلدیہ ٹائون میں مسلح ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹائون کے علاقے بلدیہ ٹائون سیکٹر A/8میں واقع مسجد عثمان غنی کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی شناخت45سالہ عارف اللہ کے نام سے کی گئی پولیس نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہے اور زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

کورنگی‘ پانی ٹینک سے کمسن بچے
کی لاش برآمد‘ پولیس لا علم
کراچی (کرائم رپورٹر)زمان ٹائون کے علاقے کورنگی کوسٹ گارڈ چو رنگی نورانی بستی میں قائم مکان میں پانی کے ٹینک کے اندر ڈو ب کر کمسن بچہ جاں بحق ہو گیا ،متوفی کے ور ثا ء اس کی نعش ٹینک سے نکال کر اسپتال لے گئے ،جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد ور ثا ء نعش بغیر کسی کا رروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے، جبکہ علاقہ پولیس واقعے سے لا علمی کا اظہار کر رہی ہے۔

سہراب گوٹھ میں قصائی لڑ پڑے
ایک شخص ہلاک‘ ایک زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر) سہراب گوٹھ میں قصاب گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ الآصف اسکوائر کے گیٹ نمبر3 کے سامنے 2قصاب گروپوں میں تلخ کلامی کے بعد تصادم کے دوران چھری کے وار سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ الآصف اسکوائر چوکی کے انچارج حسان اللہ مروت کے مطابق مقتول کی شناخت30 سالہ شاہ محمد جبکہ زخمی کی27 سالہ اسلام کے نام سے کرلی گئی۔ واردات میں ملوث میر اعظم کے2بیٹے جاوید اور جواد آلہ قتل سمیت فرار ہوگئے۔ مقتول قصاب افغانی بتایا جاتا ہے۔

گلستان جوہر 5 روزہ پرانی مسخ شدہ لاش برامد
کراچی(کرائم رپورٹر)گلستان جو ہر سے ایک شخص کی 5روز پرانی لاش ملی ،تفصیلات کے مطابق گلستان جو ہر کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب سے ایک شخص کی 5روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعدجناح اسپتال منتقل کردیا پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے اور حلیے سے نشے کا عادی معلوم ہو تا ہے۔

راشد منہاس روڈ‘ گاڑیوں کی
ٹکرسے2 نوجوان جاں بحق
کراچی(کرائم رپورٹر)راشد منہاس روڈ پر 2 مختلف حادثات میں2نوجوان جاں بحق ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق شارع فیصل کے علاقے راشد منہاس روڈ پر واقع سی او ڈی دفتر کے سامنے نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ہفتے و اتوار کی درمیانی شب موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 23سالہ عمر فاروق ولد عامر اقبال کے نام سے کی گئی ،مزید بران راشد منہاس روڈ پر ہی واقع ملینیم مال کے قریب ہفتے و اتوار کی درمیانی شب ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوا جس کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت21سالہ عقیل ولد محمد یاسین کے نام سے کی گئی جو کہ گلزار ہجری کا رہائشی تھا۔

پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کا کارندہ مارا گیا
ذاکر عرف مستانہ عزیر گروپ کا کارندہ تھا،لاش کے قریب سے اسلحہ برآمد ہوا پولیس کا دعویٰ
کراچی(کرائم رپورٹر)لیاری میں پولیس سے مبینہ مقابلے میں ملز م ما را گیا پولیس نے دعوی کیا کہ ملزم عزیر گروپ کا کارندہ تھا،تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ پولیس نے لیاری کے علاقے وچھانی محلہ میں گینگ وار کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جس کی لاش کو تحویل میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا اور لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں ملزم کی شناخت زاکر عرف مستانہ کے نام سے کی گئی جو کہ عزیر گروپ کا کارندہ تھا اور پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب بھی تھا۔

سعود آباد میں نوجوان قتل
کالا پل، شادی میں ہوائی فائرنگ سے باراتی ہلاک
ہزارہ کالونی میں شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ،مقتول کی لاش پولیس نے تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دی
ملیر ملت ٹائون میں موٹر سائیکل سواروں نے جنریٹر کا کام کرنیوالے یاسر پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے
کراچی(کرائم رپورٹر)سعودآباد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،جبکہ ڈیفنس میں شادی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان ہلاک ہو گیا،تفصیلات کے مطابق سعودآباد تھانے کی حدود ملیرلیاقت مارکیٹ میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 34سالہ یاسر ولد ناصر کو قتل کر دیا اور موقع سے باآسانی فرار ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے مطابق مقتول ملیر ملت ٹاون کا رہائشی اور شادی شدہ تھا،جبکہ مقتول جنریٹر بنانے کا کام کرتا ہے اور واقعے کے وقت گھر جا رہا تھا کہ ملزمان نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا،ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے،علاوہ ازیں ڈیفنس تھانے کی حدود کالا پل ہزارہ کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں20سالہ مشتاق ولد اعظم ہلاک ہوگیا،اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق مقتول قریب ہی واقع علاقے کا رہائشی تھا اور باراتیوں کے ساتھ آیا تھا کہ فائرنگ کی ذد میںآکر ہلاک ہوگیا،پولیس نے مزید بتایا کہ فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیںآئی ہے ،تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔