ٹنڈوآدم سے انصارالشریعہ کے 2 کارندے گرفتار . دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتاریاں

September 11, 2017 2:29 pmViews: 2

کراچی (این این آئی) دہشت گرد تنظیم انصار الشریعہ کے خلاف سیکورٹی اداروں کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹنڈوآدم سے بھی دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد نے مزید تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ ملک بھر میں پڑھے لکھے دہشت گرد نشانے پر آگئے ہیں، پروفیسر مشتاق کی نشاندہی پر ٹنڈوآدم میں چھاپے مار کر انصارالشریعہ سے تعلق کے شعبہ میں دو طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کو کراچی کی ٹیم کے حوالے کردیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے، پروفیسر مشتاق دہشت گرد احسان کا ماموں ہے۔

پولیس کارروائیاں، اسٹریٹ کرمنلز 5ملزمان،13جواری پکڑے گئے
محمود آباد میں نالے کے قریب کارروائی میں مجاہد اور خالد صدر سے ارسلان، فیصل اور بابر کو حراست میں لے لیا گیا
ابراہیم حیدری پولیس نے کورنگی میں جوئے کے اڈپے پر چھاپہ مار کر ملزمان کو دھر لیا ہزاروں روپے نقد برآمد
کراچی(کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز سمیت18ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی پولیس نے محمودآباد نالے کے قریب کارروائی کرتے ہو ئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث2ملزمان مجاہد اور خالد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،بریگیڈ پولیس نے صدر میں کارروائی کے بعد3اسٹریٹ کرمنل ارسلان عرف چندو،فیصل اور بابر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،ابراہیم حیدری پولیس نے کورنگی میں قائم جو ئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر13جواری شریف، عیسی، رشید، غفار، یعقوب، سیف اللہ، ایاز، ستار، سفیر، غلام عباس، بشیر اور جلال کو گرفتار کر کے ہزاروں روپے نقد اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

رینجرز کے چھاپے، 7ملزمان گرفتار،اسلحہ، منشیات، ایمونیشن برآمد
رضویہ اور شیر شاہ ، سہراب گوٹھ، ماڈل کالونی، اتحاد ٹائون اور سعید آباد میں چھاپے مارے گئے، اسلحہ و دیگر اشیاء برآمد
کراچی (کرائم رپورٹر )پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کا رروائیاں کر تے ہوئے7ملز ما ن کو گر فتا رکر کے ان کے قبضے سے اسلحہ منشیا ت اور ایمونیشن برآمد کرلی ،ترجمان رینجرز کی جانب سے جا ری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے اتحاد ٹائون اور سعیدآبا د کے علاقوں میں کارروائیاں کر تے ہو ئے 2ملز ما ن محمد بلال اور محمد عتیق کو گر فتا رکرلیا ، گر فتار ہونیوالے ملز مان کا تعلق گینگ وار سے ہے ، ملز مان ٹارگٹ کلنگ بھتہ خو ری اور ڈکیتی سمیت جرائم کی متعدد وار داتوں میں ملوث ہیں ،جبکہ رضویہ اور شیر شاہ میں کا رروائی کے دوران3ملز مان فرا ر حسین ،امجد خان اور عاصم کو گر فتا ر کرلیا ،گر فتا ر ملز مان شاہراہ فیصل پر سنی علما ء کی کلنگ لیاری گینگ وار پر فائرنگ ،طارق روڈ اور لا ئنز ایریا میں ہوائی فا ئرنگ ،پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ،ڈکیتی ،دہشت گر دی میں سہولت کا ری اور بھتہ خو ری کے ساتھ ساتھ جرائم کی متعدد وار دا توں میں ملوث ہیں ، رینجرزنے سہرا ب گوٹھ اور ما ڈل کالونی میں کا رروائی کر تے ہو ئے ، 2ملز مان عبدالستار اور مدثر کو گرفتا ر کرلیا، گر فتا ر ہونیوالے ملز مان ڈکیتی کی وار داتوں میں بھی ملوث ہیں۔گر فتا ر ہو نے والے ملز مان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔

اہلسنّت و الجماعت کی ریلی سے
17 افراد کی گرفتاری و رہائی
کراچی(کرائم رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریا پولیس کا ڈرامہ‘ اہلسنّت و الجماعت کی ریلی کو روک کر17 افراد کو گرفتارکرنے کے بعد رہا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے قیوم آباد کے مقام سے اہلسنّت و الجماعت کی نکالی جانے والی ریلی کو روک کر17کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا پرویز گجر کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والے افراد کی گرفتاری نقص امن کے تحت عمل میں لائی گئی جنہیں بعد ازاں تھانے سے ریلیز کردیا گیا ہے۔

بڑا کارلفٹر گروہ گرفتار،مرسڈیز سمیت48گاڑیاں برآمد
پولیس کی ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں کامیاب کارروائی،سرغنہ سمیت گروہ کے4ارکان کو گرفتارکرلیا گیا
برآمد گاڑیوں میں لینڈ کروزر اور ویگو گاڑیاں بھی شامل، 36گاڑیاں مالکان کے حوالے،مزید تفتیش جاری
کراچی(کرائم رپورٹر)اینٹی کارلفٹنگ سیل کی بڑی کاروائی سندھ کا سب سے بڑا کارلفٹر فراڈی گینگ گرفتار، مرسڈیز، لینڈ کروز، ویگو سمیت48 گاڑیاں برآمد‘ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل احمد کے خصوصی ٹاسک پر ایس ایس پی، اے سی ایل سی کی نگرانی میں ایس ایچ او عابد حسین شاہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں کامیاب کاروائیاں کر کے سندھ کے سب سے بڑے کارلفٹر و فراڈی گینگ کے سرغنہ ، ماسٹر مائنڈ سمیت4ملزمان منیب احمد ، زبیر مراد عرف شنٹو، محمد احمر علی اور محمد شیراز کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے و نشاندہی پر12گاڑیاں جن میں ایک مرسڈیز،2ویگو، ایک ہائی روف، 6ٹویوٹا کرولا اور ایک مہران کار شامل ہے ، برآمد کر لیں جبکہ لینڈ کروز سمیت مزید36گاڑیاں گاڑی مالکان کی مدد سے قبضے میں لے کر ضابطے کی کاروائی کے بعد مالکان کے حوالے کر دیں ،گرفتار گینگ نے ڈرامائی طور پر وارداتوں کے لیے سی”C”کمپنی کے نام سے اپنا گینگ بنا رکھا تھا، گرفتار گینگ گزشتہ6سالوں سے کراچی و اندرونِ سندھ مختلف روپ دھار کر رینٹ اے کار سے ڈبل کرایہ کا لالچ دے کر قیمتی گاڑیاں حاصل کر نے کے بعد دوسرے علاقوں میں کرایہ پر حاصل کی گئیں گاڑیاں نصف قیمتیں وصول کر کے قسطوں پر فروخت کر دیتا تھا،اور روپوش ہو جاتا تھا۔ گرفتار ملزمان پہلی مرتبہACLCپولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔ گرفتار گینگ کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں گاڑیاں چوری اور چھیننے و دھوکہ دہی کے مقدمات بھی درج ہیں، پولیس گرفتار گینگ سے مزید تفتیش اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔