روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف ٗ ریلی کو امریکی قونصل خانے جانے سے روک دیا گیا

September 11, 2017 2:32 pmViews: 4

برمی بچوں اور خواتین کو بے دردی سے قتل کیا گیا ٗ اقوام متحدہ خاموش ہے ٗ عبدالقادر پٹیل ودیگر کا خطاب
ایم کیو ایم پاکستان ہر گزرتے دن کے ساتھ پریشانیوں کا شکار ہونے لگی ٗ بلدیاتی قیادت کی ناقص کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اہلیان کیماڑی اور بلدیہ ٹائون نے روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار کو جناح برج (نیٹی جیٹی)پل سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کے شرکا کو امریکی قونصل خانہ جانے سے روک دیا گیا۔بعد ازاں ریلی مولوی تمیز الدین خان روڈ پر احتجاجی جلسہ میں تبدیل ہوگئی۔ریلی کی قیادت پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کی ۔اس موقع پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں اور سماجی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرروہنگیائی مسلمانوں پر مظالم بند کرواقوام متحدہ نیند سے جاگوسمیت دیگر نعرے درج تھے ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ میانمار کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔انسانیت کی اس سے بدترین تذلیل کیا ہوسکتی ہے کہ شیر خوار بچوں کو بھی بے دردی سے قتل کردیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے روہنگیائی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموشی اختیار کرکے جرم کا ارتکاب کررہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے اور میانمار کی حکومت پر دبا ڈالا جائے کہ وہ مسلمانوں کی نسل کشی سے باز آجائے ۔