پابندی کے باوجود شہری ساحل کا رخ کررہے ہیں، میئر کراچی

September 11, 2017 2:31 pmViews: 3

ہاکس بے پر12قیمتی جانوں کا ضیاع المیہ ہے، پولیس دفعہ 144پر سختی سے عملدرآمدکرائے، وسیم اختر
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہاکس بے پر12 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہونا بڑا المیہ ہے۔ پابندی کے باوجود شہری ساحل سمندر کا رخ کررہے ہیں۔ پولیس دفعہ144 پر سختی سے عملدرآمد کرائے ہاکس بے پر ڈوبنے والے11 افراد کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ12 قیمتی جانوں کا ضیاع ہونا ایک بڑا المیہ ہے۔ حکومت سندھ نے دفعہ144 کے تحت سمند رمیں نہانے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا ۔ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے ساحلی تفریحی مقامات پر فوری اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سمندر میں نہانے سے گریز کریں۔ انہوں نے ہاکس بے پر جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔