حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ کے عرس تقریبات آج سے شروع

September 12, 2017 11:55 amViews: 5

گورنر سندھ محمد زبیر مزار پر حاضری اور چادر چڑھا کر عرس کا افتتاح کرینگے‘ پولیس اور رینجرز سیکورٹی پر مامور
کراچی (وقا ئع نگار خصوصی) برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ سید عبداللہ شاہ غازی کے 1287ویں عرس کی تقریبات کا آغاز آج ہو گا گورنر سندھ محمد زبیر مزار پر حاضری اور چادر چڑھا کر عرس کا افتتاح کریں گئے عرس کے موقع پر مزار کے اطراف سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں جبکہ محکمہ اوقاف نے زائرین کی سہولت کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ،محکمہ اوقاف کے منیجر احمد علی انڑ کے مطابق عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی محکمہ اوقاف نے زائرین کی سہولت کیلئے میڈیکل کیمپ ، ریسکیو کیمپ ۔ لنگر خانہ اور سماع گاہ قائم کر دی ہے زائرین کیلئے دودھ اور مشروبات کی سبیلیں بھی قائم کر دی گئی ہیں زائرین کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس ،رینجرز کے جواں ڈیوٹی پر مامور ہیں مزار کے احاطے میں عارضی پولیس چوکی قائم کر دی گئی ہے داخلی اور خارجی راستوںسمیت تمام حفاظتی انتظامات مکمل ہیں مزار پر حاضری دینے کیلئے ہر زائر کو تلاشی کے مرحلے سے گذارا جائے گا عرس کی نپپہلی تقریب آج بعد نماز عشاء ہوگئی محفل سماع میں ملک کے نامور قوال حضرات شرکت کریں گئے