ڈاکٹر عاصم کی لندن روانگی ن لیگ اور پی پی ڈیل کا نتیجہ

September 12, 2017 11:55 amViews: 6

بلاول بھٹو کی ہدایت پر پی پی رہنمائوں نے لیگی با اثر رہنمائوں سے بات چیت کرلی
آصف زرداری بدستور ناراض اس ڈیل کو مسترد کردیا گیا ہے، منانے کیلئے ڈاکٹر عاصم کو ٹاسک دیدیا گیا
کراچی (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت میں ڈیل ہوگئی، ڈاکٹر عاصم کی لندن روانگی ڈیل کا شاخسانہ ہے، آصف زرداری بدستور ناراض ہیں اور انہوں نے اس ڈیل کو مسترد کردیا، انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے چند ایک رہنمائوں نے مسلم لیگ ن کے بااثر رہنمائوں سے ناصرف بات چیت مکمل کرلی ہے بلکہ اس سلسلے میں بعض خفیہ معاملات بھی طے پاگئے ہیں جس کے تحت پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو مشروط طور پر اس بات کا خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر آصف زرداری کو منانے کا کام کریں اور اسی کے پیش نظر ان کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا ہے اور گزشتہ روز وہ اپنی والدہ کے ہمراہ علاج کے بہانے لندن روانہ ہوگئے ہیں، ڈاکٹر عاصم تاحال آصف زرداری کو منانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری کی اجازت کے بغیر پہلی بار کوئی خفیہ معاہدہ طے پایا ہے۔