قادیانی گروہ اسلام کیلئے ناسور ہے، جماعت اہلسنت

September 12, 2017 2:25 pmViews: 3

سادہ لوح اور نادان مسلمانوں کو لالح دیکر گمراہ کررہے ہیں، علامہ شاہ عبدالحق قادری
اس فتنے کی ریشہ دوانیوں سے مسلمانوں کو آگاہ کرنا بھی جہاد ہے، ختم نبوت کانفرنس سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ قادیانی گروہ اسلام کے لیے ایک ناسور کی حیثیت رکھتا ہے، یہ لوگ سادہ اور نادان مسلمانوں کو لالچ دے کر گمراہ کررہے ہیں، اس دور میں قادیانیت کا رد کرنا اور اس فتنے کی ریشہ دوانیوں سے مسلمانوں کو آگاہ کرنا بھی جہاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرام باغ مسجد میں جماعت اہلسنت کے زیراہتمام منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ عبدالحق قادری نے کہاکہ مسلمان پیغمبر اسلام کی توہین ہرگز برداشت نہیں کرسکتا، نادیدہ قوتوں کے دبائو پر آئین پاکستان سے اسلامی دفعات بالخصوص 295-C میں کسی بھی ردوبدل پر غلامان مصطفی سخت مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لیے 7 ستمبر 1974ء کو اس وقت قومی اسمبلی میں موجود علماء اہلسنت و اراکین نے قرارداد کے ذریعہ قادیانیوں، احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوا کر مسلمانان پاکستان کو اس فتنے سے بچانے کی خاطر ایمانی کردار ادا کیا۔