میڈیا پرپابندی آمرانہ عمل ہے، فاروق ستار

September 12, 2017 2:08 pmViews: 4

پرنٹ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس میڈیا پر قدغن لگانے کے مترادف ہے ، ایم کیو ایم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے وفاقی حکومت کی جانب سے پرنٹ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2017ء کی منظوری اور اجراء کی تیاریوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہاکہ مجوزہ قانون یا آرڈیننس پرنٹ میڈیا پر قدغن لگانے کے مترادف ہے اور یہ قانون آئین میں دی گئی اظہار رائے کی روح سے بھی متصادم ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ میڈیا کے حوالے سے کسی قسم کی قانون سازی سے قبل اے پی این ایس، سی پی این ای پی ایف یو جے، کے ایف یو جے سمیت تمام صحافتی انجمنوں کو اعتماد میں لیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کو بھی اس مشاورت کا حصہ بنایا جائے بصورت دیگر یہ عمل آمرانہ تصور کیا جائے گا۔