کراچی میں لاکھوں روپے کی گیس چوری پکڑی گئی

September 12, 2017 2:08 pmViews: 4

چوری شدہ گیس سے چمڑاسازی، واشنگ ورکس، پاور جنریشن، کولڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری چلائی جارہی تھی
مخصوص پولیس فورس نے لیاری سے حسین اور ہارون جبکہ سہراب گوٹھ سے محمد مقیم کو حراست میں لے لیا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر) سوئی سدرن نے گیس چوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گیس چوری کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کے خلاف قانونی ضروریات پوری کرنے کے بعد کیس درج کیا جائے گا۔ ایس ایس جی سی کائونٹر گیس تھیفٹ ٹیم نے ایس ایس جی سی پولیس اور سندھ رینجرز کی مدد سے کراچی کے لیاری والے علاقے میں چھاپہ مارا جہاں پر چوری کی گیس سے چمڑا سازی، واشنگ ورکس اور پاور جنریشن کے لیے بڑی مقدار میں گیس چوری کی جارہی تھی۔ ایس ایس جی سی کی مخصوص پولیس فورس نے گیس چوری کے الزام میں حسین اور ہارون نامی دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کے خلاف کیس داخل کیا جارہا ہے۔ جبکہ ایس ایس جی سی کی چھاپہ مار ٹیم نے سہراب گوٹھ کے علاقے نور گوٹھ میں 4 ریگولیٹر میں ٹیمپرنگ کرکے ہائی پریشر گیس استعمال کی جارہی تھی جس سے کولڈ ڈرنکس، جوس اور اچار بنانے والی فیکٹری چلائی جارہی تھی۔ ریگولیٹر ٹیمپرنگ کے الزام میں محمد مقیم نامی ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ چوری والی گیس لائن کو منقطع کردیا۔ چوری شدہ گیس سے کمپنی کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہورہا تھا۔