عوام کے مسائل کے حل کیلئے کمر بستہ ہے، ملک فیاض

September 12, 2017 2:21 pmViews: 4

مچھی میانی مارکیٹ اور اسکے اطراف میں بلدیاتی مسائل بڑھتے جارہے ہیں، عبدالحمید بادلہ
مچھی میانی مارکیٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر چیئرمین ZMCسائوتھ کا خطاب
کراچی (پ ر) مچھی میانی مارکیٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کی جانب سے چیئرمین میونسپل کارپوریشن ضلع جنوبی ملک فیاض کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر سماجی رہنما حاجی عبدالحمید بادلہ نے کہاکہ مچھی میانی مارکیٹ اور اس کے اطراف میں بلدیاتی مسائل بڑھتے جارہے ہیں، صفائی ستھرائی کا کوئی مناسب بندوبست بھی نہیں جس کی وجہ سے خریداروں کا اس قدیم مارکیٹ کی طرف رجحان کم ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مچھی میانی مارکیٹ میں صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات کرائے جائیں۔ اس موقع پر یو سی چیئرمین سابق رکن سندھ اسمبلی شعیب ابراہیم، شہری حقوق کمیٹی کے چیئرمین عبدالوحید یونس، مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی موجود تھے، ملک فیاض نے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے کمربستہ ہے اور اس کے حل کے لیے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ اس موقع پر موجود اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ مچھی میانی مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل حل کرانے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی سے گریز کریں، دریں اثناء مارکیٹ اور علاقہ کا دورہ کیا۔