سینئر صحافی اور شاعر انور خلیل شکاگو میں انتقال کر گئے

September 12, 2017 2:25 pmViews: 2

مرحوم جگر کے کینسر میں مبتلا اور علاج کی غرض سے امریکہ میں قیام پذیر تھے، تدفین شکاگو میں کی جائیگی
کراچی (پ ر) روزنامہ حریت کے سابق مدیر اور روزنامہ دی مسلم کے سابق ایگزیکٹو ایڈیٹر انور خلیل پیر کی صبح شکاگو میں انتقال کرگئے۔ انور خلیل پچھلے کچھ عرصے سے جگر کے کینسر کے علاج کی غرض سے شکاگو میں ہی قیام پذیر تھے، انور خلیل 1938ء میں دہلی میں پیدا ہوئے اور 79 برس کی عمر میں شکاگو میں خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی بیوہ اور بچوں نے ان کی تدفین کا فیصلہ شکاگو میں کیا، انور خلیل کی غائبانہ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ٹنکی والی گرائونڈ راول ٹائون اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، مرحوم کے سوگواران میں بیوہ، چار بیٹیاں اور تین بیٹے و نواسے نواسیاں، پوتے پوتیاں شامل ہیں۔ انور خلیل کا شعری مجموعہ ’شعر سخن‘ 2001ء میں شائع ہوا مرحوم کی صحافتی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔