چوہدری نثار کی سیاسی سرگرمیاں مانیٹر کرنے کا فیصلہ

September 12, 2017 2:22 pmViews: 6

نواز شریف کے دیرینہ ساتھی کی جاسوسی کی جائے گی
نثار کے بیانات پر ن لیگ کو سخت تشویش ہے
مانیٹرنگ کی رپورٹس مریم کو بھجوائی جائیں گی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی باتیں (ن) لیگ کے کرتا دھرتا حلقوں کو ناگوار گزرنے لگیں، اسی لیے تو نواز شریف کے دیرینہ ساتھی کی جاسوسی کا فیصلہ کرلیا گیا، خفیہ رپورٹس مریم نواز تک پہنچائی جائیں گی۔ چوہدری نثار کے بیانات سے پارٹی قیادت کو سخت تشویش ہے جس میں سابق وزیر داخلہ نے مریم نواز کو لیڈر نہ ماننے کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی اپنا گھر ٹھیک کرنے سے متعلق خواجہ آصف کے بیان پر کڑی تنقید کی، ووٹ کے تقدس کی بحالی کے پارٹی طریقہ کار سے اختلاف کیا، پارٹی کو فوج اور عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی سے گریز اور گورننس بہتر بنانے کا مشورہ دیا تھا۔ چوہدری نثار کا یہ انداز ن لیگ چلانے والوں کو بُرا لگ گیا اس لیے تو نواز شریف کے دیرینہ ساتھی کی سیاسی سرگرمیاں مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سابق وزیر داخلہ سے ملاقات کرنے والوں کی بھی کڑی نگرانی ہوگی اور مانیٹرنگ کی تمام رپورٹس صرف مریم نواز کو بھیجی جائیں گی۔