محکمہ ڈاک چینی سرمایہ کاروں کے حوالے، اکتوبر میں چارج لیں گے

September 12, 2017 2:24 pmViews: 8

حکومت نے خسارے میں چلنے والے محکمہ ڈاک کے فیل ہونے پر پرائیویٹ سیکٹر سے درخواستیں طلب کی تھیں
سرمایہ کاروں کے2وفود کو جنرل پوسٹ آفس ،ماڈل پوسٹ آفس کے دورے کروا کر بریفنگ دی گئی
کراچی (وقائع نگار خصوصی) محکمہ ڈاک اور چینی سرمایہ کاروں کے درمیان معاملات طے پاگئے، چینی سرمایہ کار اکتوبر کے اواخر تک محکمے کے مختلف شعبوں کا چارج سنبھال لیں گے۔ انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ ڈاک نے محکمے کے فیل ہونے والے شعبوں کو چلانے کے لیے ٹینڈر نوٹسز کے ذریعے پرائیویٹ سیکٹر سے درخواستیں طلب کی تھیں محکمہ ڈاک نے مقامی طور پر پرائیویٹ کمپنیوں کی جانب سے آنے والی تمام درخواستوں کو مسترد کردیا اور اس سلسلے میں چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے آنے والی درخواست کو منظور کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر چینی سرمایہ کاروں کی خواہش کے مطابق انہیں جنرل پوسٹ آفس، سٹی پوسٹ آفس، ڈیفنس ماڈل پوسٹ آفس، کورنگی ماڈل پوسٹ آفس کے دورے کروا کر محکمے کے مختلف شعبوں جن میں منی آرڈر، ڈلیوری، پوسٹل بینک و دیگر شعبوں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی جس پر چین سے آنے والے سرمایہ کاروں کے 2 وفود نے محکمہ ڈاک کے ان شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر اپنی نیم رضامندی ظاہر کردی ہے۔