نواز شریف کو نیب ریفرنسز کا سامنا کرنا چاہیے، خورشید شاہ

September 12, 2017 2:38 pmViews: 3

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ملک میں رہ کر نیب ریفرنسز کا سامنا کرنا چاہیے۔ رب العزت بیگم کلثوم نواز کو صحت دے، لیکن ان کی بیماری کی آڑ میں نواز شریف کا باہر جاکر واپس نہ آنا مناسب نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نیب نے سندھ سمیت ملک بھر میں بہت سے ریفرنسز میں لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے لیکن شریف خاندان کے معاملے میں ایسا نہیں ہوا۔