غلام قادر تھیبو ایڈیشنل آئی جی ٹریفک تعینات

September 12, 2017 2:42 pmViews: 5

کراچی (کراچی اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے گریڈ 21 کے سینئر افسر غلام قادر تھیبو کو ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے عہدے پر تعینات کردیا ہے۔ وہ سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی بنائے جانے سے قبل اسی عہدے پر تعینات تھے، تاہم عدالت سے اختیارات ملنے کے بعد ہفتہ کے روز ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اے ڈی خواجہ نے انہیں او ایس ڈی بناتے ہوئے خدمات ایس اینڈ جی اے ڈی کے حوالے کردی تھیں۔