برطانوی شہزادہ ہیری کا ہالی ووڈ امریکی اداکارہ میگن مارکل سے شادی کا فیصلہ

September 12, 2017 2:42 pmViews: 3

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) آنجہانی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے پرنس ہیری امریکی اداکارہ میگن مارکل سے منگنی کا اعلان کرنے والے ہیں اور بہت جلد شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 32 سالہ پرنس ہیری اور 36 سالہ اداکارہ میگن مارکل ایک دوسرے کے قریبی دوست ہیں اور کافی عرصے سے دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا، منگنی کا اعلان کرنے کے بعد دونوں 23 ستمبر کو باضابطہ طور پر پہلی بار عوام کے سامنے آئیں گے۔