سعودی عرب میں پاکستانیوں سمیت 490 ملازمین پھنسے ہوئے ہیں، قطری حکومت

September 12, 2017 2:42 pmViews: 3

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) قطری حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ خلیجی بحران کے بعد سعودی عرب میں روزگار کے لیے جانے والے پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے 490 ملازمین وہاں دو ماہ سے پھنسے ہوئے ہیں، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق کمیٹی کے بین الاقوامی تعاون ڈویژن کے سربراہ سعد سلطان آل عبداللہ نے انہیں بتایا کہ سعودی عرب میں پھنسے ایسے افراد کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ قطر سے قطع تعلق کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی تینوں خلیجی ممالک نے اپنے ہاں مقیم قطری باشندوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا تھا، جب کہ وہاں موجود ان کی جائیدادیں اور اثاثے منجمد کردیے گئے تھے۔