ورلڈ الیون کی ٹونئٹی سیریز تالریخی لمحہ ہے ، نجم سیٹھی

September 12, 2017 2:42 pmViews: 3

پاکستانی قوم امن پسند ہے آج کرکٹ کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت جوا ب جائیگا
انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی پر پوری پاکستانی قوم مبارک باد کی مستحق ہوہے، لارک کی پریس کانفرنس
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہورہی ہے، جبکہ ورلڈ الیون کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز صرف کرکٹ نہیں بلکہ ایک تاریخی لمحہ ہ۔ لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ڈائریکٹر کرکٹ جائلز کلارک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہاکہ پاکستانی قوم امن پسند ہے اور دہشت گردی کو برداشت نہیں کرتی جبکہ آج کرکٹ کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت جواب جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان آنے پر غیر ملکی کھلاڑیوں کے بے حد مشکور ہیں، جبکہ پی سی بی کے ساتھ تعاون پر سیکورٹی اداروں کے بھی شکرگزار ہیں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے کامیاب فائنل کا تذکرہ کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ایس ایل کرانا بڑی کامیابی تھی جبکہ ورلڈ الیون پاکستان نہ آتی تو ملک میں بین الاقوامی کرکٹ بحال کرنے میں مزید کئی سال لگ سکتے تھے۔ اس موقع پر آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے کہاکہ یہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا پہلا قدم ہے اور اس کے لیے پوری پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔