سعودی عرب سے19ہزار پاکستانی حجاج وطن پہنچ گئے

September 12, 2017 2:44 pmViews: 4

دوران حج 18سو حجاج کو رہنمائی فراہم کی گئی، ڈھائی لاکھ مریضوں نے حج میڈیکل مشن سے استفادہ کیا
اب تک109پاکستانی حجاج طبعی موت پاچکے ،108کی تدفین جنت البقیع اور جنت المٰعلیٰ میں کردی گئی ہے
اسلام آباد (آئی این پی) سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کی وطن واپسی جاری 103 پروازوں سے 19 ہزار سے زائد حجاج کرام پاکستان پہنچ گئے۔ 3 ہزار سے زائد حجاج مدینہ منورہ پہنچا دیے گئے۔ 213 معاونین حجاج بھی پاکستان روانہ ہوچکے ہیں، 367 گمشدہ حجاج کو تلاش کر کے ان کی رہائش پہنچا دیا گیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے بیان کے مطابق 1046 بیگز بھی تلاش کرکے حجاج تک پہنچائے گئے، فری ہیلپ لائن کے ذریعے 1800 حجاج کو رہنمائی فراہم کی گئی۔ حج میڈیکل مشن کے اسپتال اور ڈسپنسریوں سے ڈھائی لاکھ مریضوں نے استفادہ کیا، 29 حجاج کرام مختلف حادثات کا شکار ہو کر زخمی ہوئے، اب تک 109 پاکستانی حجاج طبعی موت پاچکے ہیں، 108 کی تدفین جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں کردی گئی۔ حجاج کی واپسی کے لیے فلائٹ آپریشن 6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔