سی این جی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کل ہڑتال کا اعلان

September 12, 2017 2:44 pmViews: 5

وفاقی حکومت اور سی این جی اسٹیشن مالکان کی ملی بھگت سے ٹرانسپورٹر کا استحصال کیا جارہا ہے
13ستمبر کو سندھ بھر میں گاڑیاں بند رہیں گی، صدر آل سندھ وین اونرز ایسوسی ایشن
حیدرآباد (آن لائن) سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سندھ کے ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج، کل ہڑتال کا اعلان کردیا۔ آل سندھ وین اونرز ایسوسی ایشن کے صدر میر منظور احمد بروہی نے سی این جی اسٹیشن مالکان کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں کیے جانے والے اضافے کے خلاف کل 13 ستمبر کو سندھ بھر میں گاڑیاں بند کرکے ہڑتال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی این جی اسٹیشن مالکان اور وفاقی حکومت کی ملی بھگت سے ٹرانسپورٹرز کا استحصال کیا جارہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران سی این جی اسٹیشن مالکان اور وفاقی حکومت نے ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر تین بار گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جوکہ عوام کو سفر کی سستی سہولتوں سے محروم کرنے کی سازش ہے۔