سلک بینک کی کارکردگی متاثر کن ،منافع میں اضافہ

September 12, 2017 2:43 pmViews: 1

6ماہ کے دوران بینک کے کل ڈیپازٹ بڑھ کر101.98بلین روپے ہوگئے، جائزہ رپورٹ پیش
کراچی (کامرس رپورٹر) سلک بینک کی کارکردگی 2017ء کے پہلے 6 ماہ میں متاثر کن رہی ہے، جون 2017ء تک بینک کے مجموعی ایڈوانسز 78 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ 2013ء میں ایڈوانسز کا حجم 58 ارب روپے تھا، اس طرح 2017ء کی ششماہی میں سلک بینک نے 478.26 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے۔ اس مدت کے دوران بینک کے کل ڈپازٹ 15.2 بلین روپے سے بڑھ کر 101.98 بلین روپے ہوگئے ہیں اور مجموعی ایڈوانسز 12.98 بلین روپے تک بڑھ گئے ہیں، سلک بینک نے پیر کے روز مقامی ہوٹل میں 30 جون 2017ء تک (ششماہی) جائزہ رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر مشیر برائے چیئرمین سلک بینک شوکت ترین، ہیڈ آف انویسٹمنٹ بینکنگ شجاع علوی، کمپنی سیکرٹری/ گروپ ہیڈ لیگل اینڈ کمپلائنس عظمان نوید چوہدری، چیف آپریٹنگ آفیسر گوہر الیان افضل، چیف فنانس آفیسر خرم خان، گروپ ہیڈ ریٹیل اینڈ کنزیومر بینکنگ شہرام رضا بخاری، گروپ ہیڈ مارکیٹنگ خرم عادل اور ہیڈ آف ٹریژری اینڈ فنانشل انسٹی ٹیوشنز علی کاشف رضوی بھی موجود تھے۔