پاک‘ ورلڈ الیون سیریز کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی

September 12, 2017 2:54 pmViews: 5

لاہور( اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور الیون کے درمیان آزادی کپ کیلئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ادھر قذافی اسٹیڈیم کو بھی 3ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کیلئے تیار کرلیا گیا ہے۔ ہوٹل سے اسٹیڈیم تک کے روڈ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران6ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق فائیو اسٹا ر ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم کے راستے میں جنریٹرز نصب کرکے سیکورٹی اداروں کو ذمہ داری سونپ دی گئیں۔ سیکورٹی کے پیش نظر استیڈیم کے پارکنگ ایریا میں ایل پی جی‘ سی این جی گاڑیوں اور موٹر سائیکل رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔