آج صبح آپریشن میں26 افراد گرفتار . دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتاریاں

September 12, 2017 2:53 pmViews: 7

کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح ٹیپو سلطان پولیس عمر کالونی اور بلوچ کالونی پولیس نے دادا بھائی سوسائٹی اور مسلم ٹائون میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 26مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جن افراد کا کرمنلریکارڈ کلیئر ہے ان کو جلد رہا کردیاجائیگا۔

کراچی میں شیشہ کیفوں
کیخلاف کارروائی‘11 افراد گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر) درخشاں پولیس نے فیز 6چھوٹا نشاط کمرشل ایریا اور چھوٹا شہباز پر شیشہ کیفے پر کارروائی کرتے ہوئے11 فراد محمد وسیم ‘بلال ‘عثمان‘ احسان‘ عارف‘ آئزک ‘منٹھا‘ عرفان‘نوید اور شہزاد کو گرفتار کرکے قبضے سے14 حقے(شیشہ) بمعہ تمباکو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ بوٹ بیسن پولیس نے بلاک5 میں شیبہ بارز کیخلاف کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرکے قبضے سے4شیشہ(حقے) اور مختلف فلیورز قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

انصارالشریعہ کے 3دہشت گردوں سمیت23ملزمان گرفتار
گارڈن میں منشیات فروش خاتون پکڑی گئی، پنجاب کالونی میں9ملزمان گرفتار کرلئے گئے
کراچی (کرائم رپورٹر)قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انصار الشریعہ کے تین دہشت گردوں سمیت23ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ہونے والے ملزمان میں خاتون منشیات فروش بھی شامل ہے، تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ایئرپورٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان نئی بننے والی تنظیم انصار الشریعہ کے فرار ہونے والے دہشت گرد عبدالکریم سروش کے قریبی ساتھی پولیس کلنگ میں ملوث ہیں ، کلری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور چرس برآمد کرلی، بلال کالونی پولیس نے ملزم فیصل کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ بلال کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبدالرحمان اور فاروق کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، فریئر پولیس نے پنجاب کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے9ملزمان نعمان، دانش، سمیع ، جون، جیمسن ، راجیش ، بلاول اور ابراہیم کوگرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ ، چرس اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں ، ملزمان نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے ، ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ایاز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، گارڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات فروش زبیدہ عرف منی کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، پاپوش نگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان اویس اور عمران کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

آج صبح، بلدیہ ٹائون میں گینگ وار کا خطرناک کارندہ گرفتار
پولیس کی کامیاب کارروائی ملزم نے قتل اور بھتہ خوری کی وارداتوں کا اعتراف کرلیا
ملزم کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے ہے، دوسری کارروائی میں اسٹریٹ کرمنل پکڑا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر) آج صبح اتحاد ٹائون تھانے کی حدود بلدیہ ٹائون کامران ملک شاپ کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کا خطرناک کارندہ محمد بلال عرف شوٹر ولد محمد اقبال بلوچ کو گرفتار کرکے ایک ٹی ٹی پستول، تین رائونڈ اور ایک رائفل گرنیڈ برآمد کرلیا۔ ملزم نے دوران تفتیش قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ سے ہے۔ پولیس نے دوسری کارروائی کرتے ہوئے ایک اسٹریٹ کرمنل محمد راشد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔