بھارتی فوج کی راولاکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ‘ خاتون سمیت4 زخمی

September 12, 2017 2:48 pmViews: 5

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت سے باز پرس کرے۔ بھارتی فوج کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے۔