ملیر کورٹ کے باہر قبضہ مافیا کیخلاف احتجاج

September 12, 2017 2:54 pmViews: 5

علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیکر سڑک آمدو رفت کیلئے بند کردی
قبضہ مافیا کے کارندے ملیر زون پولیس کی سرپرستی میں زمینوں پر قبضے کررہے ہیں، مظاہرین
کراچی (کرائم رپورٹر)نیشنل ہائی وے پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے قبضہ مافیا گروہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو بند کردیاجس کے باعث مین نیشنل ہائی پر ٹریفک معطل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو نیشنل ہائی وے پر ملیر کورٹ کے باہر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے قبضہ مافیا گروہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر دھرنادیکر احتجاج کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا قبضہ مافیا کے کارندے ملیر زون پولیس کی سرپرستی میں زمینوں پر قبضے کررہی ہے ،اور ہماری شکایتوں پر پولیس ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی ،احتجاج کے باعث مین نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل مظاہرین کو مذاکرت کے بعد منتشر کردیا۔