آزادی کپ پولیس اہلکاروں کو کھانے کیلئے ساڑھے 3کروڑ روپے مختص

September 12, 2017 2:53 pmViews: 4

کراچی( اسپورٹس دیسک) ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان آزادی کپ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے کھانے کیلئے ساڑھے3کروڑ روپے کے فنڈز مختص کردیئے گئے۔ آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) محمد عارف نواز نے اہلکاروں کیلئے10سے15ستمبر دوران ڈیوٹی کھانے کی فراہمی کیلئے فنڈز مختص کئے ہیں۔ تمام اہلکاروں کو ڈیوٹی پوائنٹس پر کھانا فراہم کیا جائیگا۔