قذافی اسٹیڈیم میں آزادی کپ ٹرافی کی نقاب کشائی

September 12, 2017 2:54 pmViews: 4

لاہور( اسپورٹس ڈیسک) آزادی کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد کی گئی اس موقع پر دونوں کپتان خاصے پرجوش دکھائی دے رہے تھے جبکہ دیگر کھلاڑی بھی تقریب میں موجود تھے۔ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں جبکہ اسی سلسلے میں آزادی کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی جس میں دونوں ٹیموں کے علاوہ پی سی بی کے عہدیداران موجود تھے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ورلڈ الیون کے فاف ڈوپلیسی نے ٹرافی کی رونمائی کی ۔ اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتان خاصے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ آج کھیلا جائیگا۔