فرقہ واریت ختم کرنے کیلئے علما ٔ حق کردار ادا کریں ، ثروت اعجاز

September 12, 2017 2:56 pmViews: 4

پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے1947والے جذبے سے کام کرنا ہوگا سربراہ پاکستان سنی تحریک
کراچی(پ ر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے علماء حق کردار ادا کریں ،پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے 1947 والے جذبے سے کام کرنا ہوگا ،پاکستان اسلام کے نام پر بنااور آج پاکستان کو پوری دنیا میں اسلام کا قلعہ سمجھاجاتا ہے ،برما کے مسلمان مدد کیلئے مسلم اُمہ اور مسلم حکمرانوں کو پکار رہے ہیں ،مسلم حکمران اور اُمت مسلمہ کا مذہبی فرض ہے کہ مصیبت زدہ برما کے مسلمانوں کی ہر ممکن مدد کریں ملک میں مستقل بنیادوں پر امن قائم کرنا ہے تو بزرگان دین کی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا ،امن ،محبت بھائی چارگی اور احترام انسانیت کے فلسفے کوگھر گھر پھیلانا ہوگا ،ملک دشمن عناصر کے خلاف قانون کو سختی سے عمل در آمد کرنا چاہیے ،اہلسنت ملک کی اکثریت امن پسند ہیں جو پاکستان کی سلامتی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کاجذبہ رکھتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک واسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو اتحاد ویکجہتی سے ناکام بنانا ہوگا ،اسلام دشمن قوتیں پوری دنیا میں مسلم ممالک کے وسائل پر قبضہ اور مسلم ریاستوں کو کمزور کرنے کیلئے دہشتگردی اور سازشیں کررہی ہیں ،کفر کی طاقتیںمسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے مسلم ممالک پر مسلط ہونا چاہتی ہیں ،ہمیں اتحاد ویکجہتی کو فروغ اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو شعور سے ناکام بناناہوگا ،انہوں نے کہا کہ جس طرح علماء کرام نے پاکستان بنانے کیلئے بھرپور کردارادا کیا اسی جذبے سے سرشار ہوکر پاکستان سے فرقہ واریت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنا ہوگا ۔