کوسٹ گارڈز نے ایک ارب12کروڑ روپے کی منشیات برآمد کرلی

September 12, 2017 2:57 pmViews: 5

پسنی ایئرپورٹ کے قریب خالی مکان پر چھاپہ، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی
کراچی (کرائم رپورٹر)بلوچستان پسنی میں کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی،، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،12کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، چھاپہ مار کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، تفصیلات کے مطابق کوسٹ گارڈزکو خفیہ اطلاع ملی کہ بلوچستان پسنی میں کہ منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کی جانی ہے جس پر چیکنگ، پکٹنگ اور گشت میں اضافہ کیا گیا، پسنی ائر پورٹ کے قریب چاکک گوٹھ میں ایک مشکوک خالی مکان کی تلاشی کے دوران وہاں سے922کلو چرس برآمد ہوئی، کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔