عائشہ باوانی کالج کی بندش سندھ حکومت کی ناکامی ہے‘ راحیلہ ٹوانہ

September 19, 2017 3:25 pm0 commentsViews: 4

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی راحیلہ ٹوانہ نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود عائشہ باوانی کالج کی بندش حکومت سندھ کی ناکامی ہے ۔پیپلزپارٹی کی حکومت نے سیکڑوں بچوں کا مستقبل داؤ پر لگادیا ہے ۔معاملے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کالج میں تدریسی عمل فوری شروع کرایا جائے ۔پیر کو جاری بیان میں راحیلہ ٹوانہ نے کہا کہ پورے صوبے میں تعلیم کا معیار انتہائی گرچکا ہے ۔اسکولوں کو وڈیروں کی اوطاق میں تبدیل کردیا گیا ہے اور اب نوبت یہ آگئی ہے کہ کراچی جیسے شہر میں تعلیمی اداروں کو بند کیا جارہا ہے ۔اگر عائشہ باوانی کالج کے معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا تو سینکڑوں طالب علموں کا مستقل دائو پر لگ جائیگا۔ راحیلہ ٹوانہ نے کراچی پریس کلب کے باہرتنخواہ کامطالبہ کرنے والے اساتذہ پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ان اساتذہ کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتی الٹاء ان کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ‘اساتذہ پر تشدد کاداغ پیپلز پارٹی کبھی نہیں مٹا سکے گی۔